• news

پاکستان کو سپورٹس میں نمبر ون ملک بنانا چاہتے ہیں : عثمان انور

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پاکستان کو سپورٹس میں نمبر ون ملک بنانا چاہتے ہیں، پنجاب یوتھ فیسٹیول نے ثابت کردیا کہ پاکستان کی یوتھ دنیا کی بہترین یوتھ ہے، سپورٹس کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔دنیا کی قوموں کی ترقی کا راز سپورٹس ہے، ترقی یافتہ قوموں کی آمدنی کا 44 فیصد حصہ سپورٹس سے حاصل ہوتا ہے جبکہ ہمارا 0.8 فیصد ہے، دنیا میں جب سویلائزیشن شروع ہوئی تو اس کا آغاز سپورٹس سے ہوا تھا، ہم سپورٹس پر توجہ نہیں دیتے اسی وجہ سے ہمیں تھرڈ ورلڈکنٹری کا درجہ دیا جاتا ہے، ہماری یوتھ دنیا کی بہترین یوتھ ہے اس کا ثبوت پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کی کارکردگی ہے جسے دنیا بھر نے سراہا ہے۔ صوبہ بھر میں سپورٹس کا فروغ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن