حکمران عدالتوں کا سہارا لینے کی بجائے عوامی عدالت میں پیش ہوں : عامر اقبال سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ جعلی اسمبلی کسی بھی وقت گرسکتی ہے ۔سپیکر کی کرسی بھی ڈگمگا رہی ہے۔ تحریک انصاف عوامی طاقت سے حالات بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی ثابت ہونے کی وجہ سے ڈی سیٹ کیا ہے ۔ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں کہ وہ اسمبلی سے لپٹے رہے ان کو چاہئے کہ وہ عدالتوں کا سہارا لینے کی بجائے عوامی عدالت میں پیش ہوں ۔