انٹیل اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
لاہور (خبر نگار) انٹیل اور پنجاب گروپ آف کالجز اور اس سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں فریقین تدریسی وسائل کے معیار میں مزید بہتری اور نوجوانوں کو مواقعوں کی فراہمی کے لیے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس پیشرفت کے تحت انٹیل کورس کے مواد کے ساتھ ساتھ انٹیل پاکستان متعلقہ پیشہ ورانہ ترقی کی تربیت بھی فراہم کرے گا۔