• news

سول سیکرٹریٹ ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ، نعرے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سول سیکرٹریٹ ملازمین تنخواہوں کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت سے بجٹ میں سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہیں ہائیکورٹ کے برابر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈینیشن کونسل کے عہدیداران پرویز اختر اعوان، عبد الکریم، غلام مصطفیٰ بٹ، سید عابد شاہ، راجہ سہیل، راؤ اکرم، رانا نثار ، غلام غوث و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے کہا حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کرے عارضی الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرکے تمام ملازمین کی تنخواہیں ہائیکورٹ کے برابر مقرر کی جائیں ۔پے سکیل ریوائز کئے جائیں اگر بجٹ میں سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بجٹ کے اگلے روز ملک بھر کے سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کر دی جائیگی اور بھرپور احتجاج کیا جائیگا جو مطالبات کے پورے ہونے تک جاری رہیگا جمعہ کی نماز سے قبل ملازمین کام چھوڑ کر سول سیکرٹریٹ میں انار کلی کے مقبرے سامنے جمع ہوگئے ، حکومت سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ملازمین کا کہنا تھا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں امتیازی پالیسی اختیار کی گئی ہے ہائیکورٹ ملازمین کی تنخواہیں سب سے زیادہ ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے لیکن دیگر سرکاری ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے حکومت بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن