انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں وطن روانہ کر دی گئیں
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سانحہ نلتر میں مرنے والی انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتوں کو وطن روانہ کر دیا گیا۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر انڈونیشیا کے سفیر کی بیگم کی میت کے ساتھ گئے ہیں جبکہ وزیر مملکت بلیغ الرحمن ملائشیا کے سفیر کی بیگم کی میت کے ہمراہ گئے ہیں۔ دونوں میتوں کو نور خان ایئربیس سے سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ میتوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔