کراچی میں فائرنگ، خاتون قتل، رینجرز سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں جمعہ کو فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون ہلاک رینجرز سے مقابلے میں 3دہشت گرد مارے گئے، تفصیلات کے مطابق کھارادر میں پنجابی کلب کے نزدیک شمع پیلس والی گلی میں مسلح افراد نے ایک خاتون 35 سالہ شہناز جاوید کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا اور فرار ہوگئے۔ ادھر گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 35 سالہ انور زخمی ہوگیا۔ ضیا کالونی کورنگی میں 26 سالہ زبیر نیو کراچی میں 55 سالہ حفیظ زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء دوسری طرف گلشن معمار کی افغان بستی میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے جن سے 2کلاشنکوفیں پستول اور تخریب کاری کا سامان برآمد کرلیا گیا۔