کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار پشاور، میر علی میں کھلونا بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی
پشاور+ میر علی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) پشاور سے کالعدم تنظیم طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا۔ اہم کمانڈر اسد فراز کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد کا تعلق ملک دین خیل باڑہ سے ہے۔ اور وہ پولیس کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دوسری طرف پشاور کے تھانہ حیات آباد کے حدود زرغونی مسجد کے قریب سڑک کے کنارے نامعلوم تخریب کاورں نے ایک کلو بارودی مواد کا کھلونا نما ٹائم بم نصب کر دیا تھا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا اور سڑک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کر کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی کھلونا بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔