• news

ماڈل ایان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

راولپنڈی (آئی این پی) کرنسی سمگلنگ کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید ماڈل ایان علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی گئی۔عدالت نے ماڈل ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مئی کو طلب کرلیا۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔ بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان نے درخواست کی سماعت کی۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ میں نہیں بلکہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ اس معاملے میں منظم گروہ ملوث ہے، ازسرنوتفتیش کے لیے نیا مقدمہ درج کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن