• news

’’رمضان اور بجٹ کی تیاریاں‘‘ 18 سبزیاں پھل 20 روپے کلو تک مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) رمضان المبارک اور بجٹ کی آمد سے قبل سبزیوں، پھلوں، مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ7 دنوں کے دوران پرچون سطح پر 7 سبزیوں کی قیمتوں میں 20 روپے، 11 پھلوں کی قیمتوں میں 11 روپے ، ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لیموں دیسی 20 روپے اضافے سے 188، پیاز 6 روپے اضافے سے41، لہسن دیسی 4روپے اضافے سے85، ادرک چائنہ 12روپے اضافے سے 178، سبز مرچ فارمی 3 روپے اضافے سے 47 ، مٹر 3 روپے اضافے سے 72، مولی ایک روپے اضافے سے 11، سیب میدانی 2 روپے اضافے 101، سیب کالا کولو پاکستانی 6 روپے اضافے سے 152، سیب سفید، 8 روپے اضافے سے 74، سیب کالا کولو ایرانی 5 روپے اضافے سے 136 روپے کلو،کینو اوّل 11 روپے اضافے سے 152، کینو دوم 4 روپے اضافے سے 110، کیلا دوم 4 روپے اضافے سے 62 روپے درجن، لوکاٹ 6 روپے اضافے سے 116 روپے، پپیتا 5 روپے اضافے سے 101 روپے، گنڈیریاں 2 روپے اضافے سے 55 روپے اور چیکو 8 روپے اضافے سے 85 روپے کلو ہوگئی جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 11 روپے اضافے سے 220 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 10 روپے اضافے سے 78 روپے ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن