لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی
لاہور (سٹاف رپورٹر ) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید احمد خان کو 2008 میں ریس کورس کے علاقے سے ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔ عدالت کی جانب سے جاری ڈیتھ وارنٹ کے تحت مجرم کو علیٰ الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک میں کئی برسوں تک سزائے موت پر عمل درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی تاہم سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک ملک میں بیسیوں مجرموں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔