گوجرانوالہ:اغوا اور قتل کے 2 مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری 19 اور 21 مئی کو پھانسی کا حکم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سزائے مو ت پانیوالے مجرموں کی اعلیٰ عدلیہ اور ایوان صدر سے اپیلیں خارج ہونے پر بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ مجرم اکرم کی اپیلیں مسترد ہو نے پر اسکے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسے 19 مئی کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا ہے۔ سیالکوٹ مجرم اظہر مسیح کی ایوان صدر اور اعلیٰ عدلیہ سے اپیلیں خارج ہونے پر مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہو ئے 21 مئی کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا گیا ہے۔