خیبر پی کے میں ہربل، ہومیوپیتھی اور دیگر متبادل ادویات غیر قانونی قرار میڈیکل سٹورز سے ہٹانے کا حکم
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں ہربل، ہومیوپیتھی اور دیگر متبادل ادویات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تمام میڈیکل سٹورز سے یہ ادویات 24 گھنٹے میں ہٹانے کا الٹی میٹم دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پابندی سے ملکی سطح پر 4 ہزار سے زائد کمپنیاں متاثر ہوں گی۔