چین اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات‘ انسانی حقوق‘ ایران سے مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
نیو یارک (آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کو بتایا ہے کہ بیجنگ اپنی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کا عزم "چٹان کی طرح مضبوط اور غیر متزلزل ہے"۔ یہ بیان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہفتہ کو بیجنگ میں تجارت، شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات پر ہونے والی تفصیلی بات چیت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔ انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ ٹیکنالوجی کی برآمدات پر پابندیوں میں نرمی کرے۔ ملاقات کے بعد جان کیری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ "امریکہ اور چین کے مابین سنجیدہ علاقوامی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے سے متعلق وانگ کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔" ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں "انسانی حقوق، آزادی صحافت، ایران سے مذاکرات، ماحولیاتی تبدیلی اور جنوبی بحیرہ چین" پر توجہ مرکوز رہی۔جنوبی بحیرہ چین کے علاقوں پر چینی دعوے پر کیری نے اظہار تشویش کیا۔