وزارت خارجہ نے بیرون ملک سفارتخانوں کیلئے 12 ارب سے زائد کا بجٹ مانگ لیا
اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ نے آئندہ مالی سال 2015-16 کیلئے بیرون ملک سفارت خانوں کیلئے 12 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مانگ لیا ہے، جبکہ وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت خزانہ نے غیر فعال سفارتخانوں کو بند کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ممالک سے تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان نے دنیا کے 109 ممالک میں سفارتی مشنز بنا رکھے ہیں ۔ جن کو متعلقہ ملک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔ وزارت خارجہ نے رواں مالی سال 2014-15 میں بیرون ملک سفارتخانوں کیلئے انتظامی اخراجات کی مدد میں دس ارب ستاسی کروڑ چھہتر لاکھ چھ ہزار روپے کی رقم مختص کی تھی لیکن آئندہ مالی سال 2015-16 کے لئے وزارت خارجہ نے بیرون ملک سفارتخانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے 12 ارب روپے سے ز ائدکے لئے وزارت خزانہ کو سفارش کی ہے ۔ اس وقت 109 ممالک میں سفارتخانے قائم ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لئے سفارتخانوں کے انتظامی اخراجات کی مد میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی ہے جس پر وزارت خزانہ نے بیرون ملک میں موجود غیر فعال سفارتخانوں کو بند کرنے اور سفارتی عملے اور انتظامی اخراجات میں کمی کے لئے کہا گیا ہے۔
وزارت ذرائع