مختلف وجوہات پر فیروز والا اور فیصل آباد میں 2 خواتین سمیت 4 افراد نے زندگی ختم کرلی
فیروزوالا+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)مختلف وجوہات پر فیروز والا اور فیصل آباد میں 2خواتین سمیت 4 افراد نے زندگی ختم کرلی۔فیروز والا میں ریلوے پھاٹک امامیہ کالونی کے قریب ایک شخص مقصود مسیح نے نامعلوم وجوہات پر ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔گوجرانوالہ کا رہائشی مقصود اپنی بیٹی کو ملنے کے لئے محمود کالونی آیا امامیہ کالونی کے قریب کھڑا تھا ٹرین آئی تو وہ دوڑ کر اس کے آگے کود گیا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ راوی پار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر جواں سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا زندگی کر ختم کرلی۔فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹاؤن کی 40 سالہ اہلیہ پروین بی بی نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ جڑانوالہ کے نواحی علاقے چک 104گ۔ب کے 24سالہ امجد نے نامعلوم وجوہات پر تیزاب پی لیا۔ دونوں ہسپتال میں چل بسے۔