• news

فیصل آباد: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل کو قتل کردیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ سرگودھا روڈ میں تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ سرگودھا روڈ میں تعینات پولیس کانسٹیبل محمد اسلم کو تھانہ بلوچنی کے نواحی علاقے چک نمبر97ر۔ب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس سے اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسا۔ پولیس نے نعش لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن