• news

افغان مہاجرین کیمپ اضاخیل مسمار کرنے کا الٹی میٹم ختم، کل سے فیصلہ کن آپریشن ہو گا:ڈی سی نوشہرہ

نوشہرہ (این این آئی) افغان مہاجرین کیمپ اضاخیل مسمار کرنے کے لئے دیا جانے والا الٹی میٹم ختم ہو گیا ہے اور کل سے بھرپور اور فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا جائے گا جس میں کوئی مہلت اور رعایت نہیں دی جائے گی۔ کیمپ میں مقیم افغانیوں کو ازخود سامان اور ملبہ گھروں سے نکالنے کے لئے تین دن کا وقت دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکاء اللہ خٹک نے افغان مہاجرین کیمپ اضاخیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو دن میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں گرا دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن