گھوٹکی: پسند کی شادی پر پنچایت نے جوڑے کو کاری قرار دیدیا
گھوٹکی (نوائے وقت نیوز) گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے پر پنچایت نے جوڑے کو کاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 15 روز قبل جوڑے نے رحیم یار خان کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔ متاثرہ جوڑے نے فریاد کی کہ پنچایت نے قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔ بااثر وڈیرے نے پسند کی شادی کرنے والے بلال کے دو بھائیوں کو بھی قید کر لیا۔علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔