پرویز رشید عمران خان کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں: تنزیلہ عمران
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف خواتین ونگ لاہور کی نائب صدر تنزیلہ عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز رشید کو چاہیے وہ عمران خان کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنے گریباں میں بھی جھانکیں غیر ملکی ہاتھوں نے پاکستان کو لہو لہوکردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ سانحہ کراچی بہت بڑا ظلم ہے آج پاکستان دشمن قوتوں نے اس کمیونٹی کو نشانہ بنایا ہے جن کی پاکستان کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں اور امن کے داعی ہیں ۔