ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ شعور اور قلم کی طاقت سے کریں گے،ثروت اعجاز قادری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ شعوراور قلم کی طاقت سے کرینگے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پر عزم اور پاک فوج کے ساتھ ہے ،حکومت بیرونی قوتوں کیلئے کام کرنیوالی جماعتوں پر گہری نظر رکھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پردعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے ۔