مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی صوبائی وزیر داخلہ سے ملاقات
لاہور ( سپیشل رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسد ی کا چئیرمین عزادار سیل حاجی امیر عباس مرزا کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پنجاب سیکرٹریٹ میںملاقات، جس میں علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی وزیر داخلہ کو پنجاب بھر میں بے گناہ شیعہ افراد خصوصا مجلس وحدت مسلمین کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے کے واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔