• news

’’نرسیں پیشہ وارانہ مہارت اور خدمات کا معیار بلند رکھنے کیلئے حصول تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں‘‘

لاہور (کامرس رپورٹر)نئی بھرتی ہونے والی نرسیں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور فرائض منصبی کی ادائیگی کے ساتھ حصول تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھیں تاکہ ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور خدمات کا معیار بلند سے بلند تر ہوسکے اور ان کا طبی امور کا علم بھی اپ ڈیٹ رہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جنرل (ر) ضیاء الدین خواجہ نے گذشتہ روز جنرل ہسپتال کے کمیٹی روم میں نئی بھرتی ہونے والی نرسوں کو تقررنامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ ، رئیسہ اشتیاق، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فرحت محبوب اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تحت ادارے میں خالی آسامیوں کو پر کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ ایل جی ایچ و پی جی ایم آئی میں نئے طبی آلات کی تنصیب اور خراب مشینری کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن