• news

سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کی مذمت: بھٹو کیس کی جلد سماعت کی جائے: زرداری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام اور تشدد کی سخت مذمت کرتی ہے ، ایک بار پھر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کا مطالبہ کرتے ہیں، صدارتی ریفرنس چار سال قبل سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس مقدمے کی سماعت کر کے جلد فیصلہ سنایا جائے۔ زرداری کا کہنا ہے کہ مرسی اور 100 ساتھیوں کو قاہرہ کی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنانے کا فیصلہ بدقسمتی ہے دریں اثناء سابق صدر سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام نہیں چاہتی کہ مصر غیر مستحکم ہو محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو سزائے موت کی مذمت کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن