• news

پاکستان نے فضل اللہ، ’’را‘‘ کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر افغانستان کے اندر خود ایکشن کی دھمکی دیدی: افغان میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے ملا فضل اللہ کو انجام تک پہنچانے اور ’’را‘‘ کی سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر کابل حکومت نے کارروائی نہ کی تو پاکستان خود وہاں گھس کر کارروائی کرے گا۔ افغان میڈیا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے بھارتی ایجنسی را سے رابطوں کے ثبوت بھی افغان حکام کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ بھارتی ایجنسی را کابل، قندھار اور نمروز میں بلوچ علیحدگی پسندوں کو عسکری تربیت دے رہی ہے۔ افغان حکام نے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن