• news

جوڈیشل کمشن نے افتخار چودھری سمیت مزید8گواہوںکی فہرست تیارکر لی

اسلام آباد (آن لائن) انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے تین رکنی جوڈیشل کمشن نے آج پیر کو مزید گواہوں کی طلبی بارے فہرست مرتب کر لی، حساس اداروں کے سربراہان اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت 8 گواہ شامل ہیں جن پر رواں ہفتے یا اگلے ہفتے میں جرح کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ سندھ الیکشن کمشنر سمیت دیگر گواہ کمیشن نے طلب کر رکھے ہیں جن پر تحریک انصاف کے وکیل حفیط پیرزادہ، ن لیگ کے وکیل شاہد حامد اور الیکشن کمیشن کے وکیل سمیت بعض وکلاء جرح کریں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اگلے گواہوں کی طلبی میں ق لیگ کی فہرست کے مطابق دیئے گئے ناموں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشن پہلے ہی کہہ چکا ہے مزید گواہوں کی طلبی کا حکم 18 مئی کو جاری کیا جائے گا۔



ای پیپر-دی نیشن