• news

جھلکیاں شہباز شریف کی کوشش ہوتی ہے دن 25 گھنٹے کا ہوجائے تاکہ وہ عوام کی مزید خدمت کریں صدر سی پی این ای ٭ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے رہنمائی لیتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر) سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمن شامی نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے فلاح عامہ کے لیے بھرپور اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دن میں 24گھنٹے ہوتے ہیں لیکن شہباز شریف کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ 25گھنٹے میں بدل جائے تاکہ وہ ایک گھنٹہ مزید عوام کی بھرپور خدمت کرسکیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا شعار صرف کام،کام اور کام ہے۔ شہباز شریف نے حکومت اور خدمت میں ایک معیار دیا اور نئی مثالیں قائم کی ہیں ۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قیام شہباز شریف کا شاندار اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے افتتاح اور سی پی این ای، یو این ڈی پی و پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے میڈیا کی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران ملکی مسائل کے حل کے حوالے سے میڈیا کے اہم کردار پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ میڈیا کا کردار انتہائی کلیدی ہے میں خود بھی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے رہنمائی لیتا ہوں۔ میڈیا کو ان ایشوز پر بھی بات کرنی چاہےے جس کا تعلق براہ راست عوام سے ہے۔ انہوں نے اس موقع پر 97-98 کے اپنے دور حکومت کی مثال دےتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس دور میں بوٹی مافیا کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر پڑھ کر کیا تھا۔ ایچی سن کالج میں میرٹ پر داخلہ کے حوالے سے پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ برس ایچی سن کالج میں کوٹہ ختم کر کے میرٹ پر داخلے کی پالیسی لایا۔ پہلے پرنسپل کی جانب سے مجھے پیغام دیا گیا کہ پانچ داخلے اہم ہیں مجھے میرٹ کے برعکس ےہ داخلے کرنے کی اجازت دے دیں اگر ان کی اجازت نہ ملی تو آپ کے مرحوم بھائی کے پوتے کو بھی داخلہ نہیں مل سکے گا۔ میں نے واشگاف الفاظ میں کہاکہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
جھلکیاں


ای پیپر-دی نیشن