ماڈل ایان نے منی لانڈرنگ ودیگر مقدمات میں خود کو بچانے کی حکمت عملی وضع کر لی
اسلام آباد (آن لائن) خوبرو ماڈل ایان علی نے منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات میں خود کو بچانے کی حکمت عملی وضع کر لی۔ وہ 25 صفحات پرمشتمل بیان تیار کر رہی ہیں جس میں ممتاز شخصیات کے نام اور ان کے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا جائے گا ۔ یہ بیان اعترافی ہو سکتا ہے جس کی بنیاد پر عدالتوں سے کم سے کم سزا کی استدعا کی جائے گی ۔ ماڈل نے اپنی سال 2010 سے اب تک کی تمام ذاتی ڈائریاں بھی منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی ان کے بہی خواہ ان کو جیل میں مہیا کر دیں گے ۔ رواں ہفتے سے اگلے تین ہفتوں کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ بیان میں یہ ثابت کیا جائے گا کہ منی لانڈرنگ اور دیگر معاملات میں وہ براہ راست ملوث نہیں ہیں ۔ 25 صفحات پر مشتمل بیان میں مجموعی طور پر 41 سے زائد معاملات پر سے پردہ اٹھائے جانے کا امکان ہے ۔
ماڈل ایان