نارووال: رقم کے تنازعہ پر بڑے نے فائرنگ کرکے 2 چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا
نارووال (نامہ نگار) حسین آباد میں رقم کے تنازعہ پر مبینہ طور پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولین کے والد محمد حسین نے بتایا تین ماہ قبل اس نے تین کنال زمین نو لاکھ روپے میں فروخت کرکے اپنے چاروں بیٹوں میں دو دو لاکھ رقم تقسیم کردی اور ایک لاکھ روپے اپنے بڑھاپے کےلئے رکھ لئے میرے دو بیٹے جو قتل ہوئے ہیں یہ سیالکوٹ رہائش پذیر تھے اور یہ دونوں بھائی نارووال میں آئے جہاں میں اپنے بڑے بیٹے محبوب کے ساتھ رہتا تھا اور جو ایک لاکھ روپے میں نے اپنے بڑھاپے کےلئے رکھے تھے ان پیسوں سے بھی حصہ 25 ہزار روپے لینے کا اصرار کیا اور بات ہاتھا پائی تک چلی گئی جس پر محبوب نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر محمد یوسف اور شان علی جو دو دو بچوں کے باپ تھے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122ڈی ایس پی صدر عرفان الحق اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ پر علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔
قتل