• news

جرمن خفیہ ایجنسی نے اسامہ کی تلاش میں مدد فراہم کی تھی:جرمن اخبار

برلن (آئی اےن پی )جرمن مےڈےا نے دعویٰ کےا ہے کہ جرمنی کی خفیہ سروس” بی این ڈی“ نے القاعدہ کے سابق سربراہ ا±سامہ بن لادن کی تلاش کے دوران اہم مدد فراہم کی۔ جرمن اخبار ”بِلڈ اَم زونٹاگ “کے مطابق بی این ڈی نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو یہ اطلاع دی تھی کہ ا±سامہ بن لادن پاکستان میں چھپا ہوا ہے اور یہ کہ پاکستانی سکیورٹی حکام کو اس بات کا علم ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جرمن خفیہ ادارے کو یہ اطلاع پاکستانی خفےہ ادارے کے ایک ایجنٹ کی وساطت سے ملی تھی، جو گزشتہ کئی برسوں سے بی این ڈی کے لیے کام کر رہا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس جرمن اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بی این ڈی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے بعد سی آئی اے کا شک اور پختہ ہو گیا اور ا±س نے زیادہ بھرپور تکنیکی اور افرادی ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے بن لادن تک پہنچنے کی کوشش شروع کر دی۔
جرمن اخبار




ای پیپر-دی نیشن