ڈاکوﺅں نے 7 گھروں سے 50 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 4 کاریں، 9 موٹر سائیکل چوری
لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور میں ڈاکوﺅں، چوروں نے 7 گھروں سے 50 لاکھ کا مال لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے مغلپورہ کے علاقے میں شہزاد کے گھر گھس کر 12لاکھ روپے، ڈیفنس بی میں چودھری یونس کے گھر سے 11لاکھ روپے، لٹن روڈ کے علاقے میںساجد کے گھر سے 9 لاکھ روپے، سٹی رائیونڈ کے علاقے میں پرویز کے گھر سے 7لاکھ روپے، گلبرگ کے علاقے میں سلطان کے گھر سے 5لاکھ روپے، جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں ریاست کے گھر سے 4لاکھ روپے، ہنجر وال کے علاقے میں منیر کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے جوہر ٹاﺅن کے علاقے میں فیض احمد اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے، فیصل ٹاﺅن میں نیاز دین اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، گرین ٹاﺅن میں وحید اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے، اقبال ٹاﺅن میں سرفراز اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں، ڈاکوو¿ں نے گلشن اقبال،کاہنہ، ساندہ، شاہدرہ ٹاﺅن ، راوی روڈ ، اسلام پورہ ، غالب مارکیٹ اور باغبانپورہ کے علاقوں مےں 8 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں، چوروں نے ریس کورس سے عابد، شادمان سے جاوید ، ڈیفنس اے سے ماجد اور لوئر مال سے ساجد کی کاریں جبکہ داتا دربار سے فیاض ، شفیق آباد سے سلیم ، سول لائن منظور ، ٹاﺅن شپ فیصل ، مانگا منڈی جمیل ، فیکٹری ایریا وحید ، گجر پورہ سے واجد ، جنوبی چھاﺅنی سے جنید اور باٹاپور سے واصف کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہےں۔ علاوہ ازیں لاہور روڈ پر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر ایک فیکٹری مالک رمضان کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ مریدکے کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر ویگن چھین لی اس کے ڈرائیور اور مالک کوتشدد کا نشانہ بنا کر ویران جگہ پھینک دیا ان سے نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔کوٹ عبدالمالک میں چوروں نے محمد حسین کے گھر گھس کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔