وزارت مذہبی امور عازمین کو رہائش گاہوں کے کرایوں کی مد میں رقم بچنے پر سعودی عرب روانگی سے قبل واپس کریگی
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے سعودی عرب میں رہائش گاہوں کے کرایوں کی مد میں وصول کی گئی رقم میں سے بچت کی صورت میں بقیہ رقم عازمین حج کو سعودی عرب روانگی سے قبل واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی عازمین حج کو بقیہ رقم سعودی عرب روانگی سے قبل واپس کردی گئی تھی تاہم اس سال وزارت مذہبی امور کا موقف ہے تھا یہ رقم حج سے واپسی پر دی جائے۔ وزیراعظم نے نوٹس میں آنے پر وزیراعظم آفس سے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی گئی کہ یہ رقم حاجیوں کو پاکستان میں ہی واپس کردی جائے۔