زرداری‘ بابر اعوان میں 3 ملاقاتیں صلح ہو گئی‘ اعلان سابق صدر کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے صلح کرلی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس میں آصف علی زرداری نے بابر اعوان کے بچوں عبد اللہ اور عبد الرحمن سے بھی ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بابر اعوان کو چوتھی ملاقات کیلئے بھی آمادہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد باقاعدہ صلح کا اعلان سابق صدر آصف علی زرداری کریں گے۔