پنجاب رینجرز نے بھارت سے شراب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی‘ فائرنگ سے سمگلر ہلاک
لاہور (خبر نگار) پنجاب رینجرز نے بھارت سے شراب کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق واہگہ کے علاقے میں مشکوک افراد پاکستان میں داخل ہو رہے تھے۔ پنجاب رینجرز نے رکنے کا کہا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک سمگلر ہلاک اور دیگر فرار ہو گئے۔ 48 بھارتی شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں۔ ڈی جی پنجاب رینجرز نے جوانوں کی فرض شناسی کو سراہا۔