فیصل آباد :5 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا شدہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)گلستان کالونی سے چند روز قبل 5کروڑ تاوان کے لئے اغواء ہونے والے نو جوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش کی تلاش شروع کردی ہے۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کے کاشف نوید کو چند روز قبل بولے دی جھگی کے پٹرول پمپ سے اغواء کر لیا گیا تھا، نامعلوم فون کالز کے ذریعے اہلخانہ سے5کروڑ تاوان طلب کیا گیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس پی سرگودھا روڈ سعود مگسی اور ایس ایچ اوتھانہ سرگودھا روڈ انسپکٹر یونس نے ملزموں کو گرفتار کیا تو انہوں نے مغوی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک نعش کی تلاش جاری ہے ۔