• news

فرانس : یونائیٹڈ پروٹسٹنٹ چرچ نے ہم جنس شادی کی اجازت دیدی

پیرس (رائٹرز) فرانس کے یونائیٹڈ پروٹسٹنٹ چرچ نے ہم جنس شادیوں کی اجازت دیدی ہے۔ پیرس میں دو سال قبل رومن کیتھولک چرچ کی اکثریت کی مخالفت کے باوجود مردوں کی آپس کی شادی کیلئے قانون سازی کی گئی تھی۔ لوتھرین ا ور اصلاحی چرچوں کے انضمام سے 2012ء میں بننے والے یونائیٹڈ پروٹیسٹنٹ چرچ نے کہا کہ اسکی کونسل نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پادری اور چرچ کے دیگریونٹ ایسی شادیاں کرنے یا نہ کرنے کے حوالے خود فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن