• news

وفاقی حکومت کا بجٹ 21 دنوں میں منظور کرانے کا شیڈول، اپوزیشن نے ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی کرلی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے بجٹ21دن میں پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا شیڈول مرتب کر لیا ہے جبکہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن ارکان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کریں گے۔شیڈول پلان کے مطابق 8جون سے بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ 22جون کو بحث سمیٹتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کے اٹھائے جانے والے نکات کا جواب دیں گے جس کے بعد ووٹنگ کے ذریعے شق وار منظوری ہوگی، اگلے روز 23 جون کوگرانٹس کیلئے ڈیمانڈز پر بحث اور انکی منظوری کیلئے ووٹنگ ہوگی، اسی دن فنانس بل 2015ء کی منظوری لی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن