• news

سول ہسپتال کراچی کے شعبہ ایمرجنسی میں آتشزدگی

کراچی (کرائم پورٹر) سول ہسپتال کراچی کے شعبہ حادثات میں آتشزدگی، دھوئیں سے دو افراد متاثر ہوئے۔ متعدد مریضوں کو بچالیا گیا جبکہ بستر او ردیگر اشیا جل گئیں ۔ اتوار کی شام شعبہ حادثات میں لگنے والی آگ پر دو فائرٹینڈرز کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈحکام کے مطابق آگ الیکٹرک شارٹ سرکٹ سے لگی قیمتی سی ٹی سکین مشین بھی بچا لی گئی البتہ بستر اور دیگر سامان جل کر تباہ ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن