داعشی جنگجوئوں کو تارکین وطن کی کشتیوں میںیورپ پہنچایا جارہا ہے:لیبیائی حکومت
تریپولی( آن لائن ) لیبیائی حکومتی عہدیدار عبدالباسط ہارون نے دعویٰ کیا ہے کہ سمگلرز تارکین وطن سے بھری کشتیوں میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کو چھپا کر بھیج رہے ہیں۔ عبدالباسط ہارون نے برطانوی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہو ئے کہا کہ دولتِ اسلامیہ نے اپنے زیرقبضہ سمندری علاقوں میں ان سمگلرز کو 50 فیصد آمدنی کے بدلے آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔