• news

توانائی کے 2 پراجیکٹس کی گرانٹ کیلئے دیگر منصوبوں سے کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پنجاب میں ایل این جی منصوبوں کو گرانٹ کی فراہمی کیلئے دیگر منصوبوں سے کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان ریلوے ،فاٹا، دیا مر بھاشا ڈیم ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کے ترقیاتی منصوبوںسے اربوں روپے کٹوتی کی جائے گی۔ ذرائعکے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایات کے بعد پنجاب میں ایل این جی سے توانائی کے حصول کے دو منصوبے جن سے 2400میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے دیگراہم منصوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ریلوے کے ترقیاتی بجٹ سے 12 ارب روپے، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے 10ارب روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی فنڈ سے 7ارب روپے، ڈیموںکی تعمیر کے فنڈ سے 16ارب روپے ،اعلیٰ تعلیم کے ترقیاتی بجٹ سے 5ارب روپے‘ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ میں4.5ارب روپے ‘ایرا کے بجٹ میں 3ارب روپے‘ واٹر سیکٹر کے بجٹ میں 16ارب روپے‘ ایم ڈی جیز کے بجٹ میں بھی 4.5ارب روپے اور ایٹمی توانائی کمیشن کے بجٹ میں بھی کمی کی تجویز دی گئی ہے اور ان تمام منصو بوں میں کٹوتیوں سے حاصل ہونے والے فنڈز کو اگلے مالی سال کیلئے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے دو منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن