محکمہ آبپاشی کے زیر تربیت اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کا دورہ ’’پیڈا‘‘ ہیڈ کوارٹر
لاہور (خبر نگار) محکمہ آبپاشی پنجاب میں کے زیر تربیت اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کے وفد نے پیڈاہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ قیادت میاں محمد مسعود نے کی۔ وفد کو پیڈا کے زیر انتظام آبپاشی کے شعبہ میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کے بارے میں بریف کیا گیا۔ ڈپٹی جنرل منیجر (ٹی ایم) افضل طور نے وفد کو بتایا کہ پیڈا کے پانچ کینال کمانڈز پر ایریا واٹر بورڈز قائم کرکے 400 کسان تنظیمیں تشکیل دیں ۔