• news

رمضان میں تاجروں کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے: کریانہ ایسوسی ایشن

لاہور (خبر نگار) کریانہ ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری چودھری عظمت علی، شیخ اشرف منیر، میاں طاہر، حاجی شیخ آصف، مرزا عنایت علی، ملک احمد سلیم اور ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ ’’روزے لگانے‘‘ کا مائنڈسیٹ تجارت نہیں ضلالت ہے۔حکومت ماہ صیام کے سلسلہ میں ایک ضابطہ اخلاق اور بڑے ٹریڈرزکواس کاپابند بنائے۔مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چھوٹے دکانداروں پر شب خون مارنا اور ان بیچاروں پر سکت سے زیادہ بوجھ ڈالنا درست نہیں، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ حکومت ماہ صیام کے سلسلہ میں ایک ضابطہ اخلاق اور بڑے ٹریڈرزکواس کاپابند بنائے ۔ تجارت میں ایمانداری کے بغیرماہ صیام کے احترام کاتقاضاپورانہیں ہوتا ۔ اسلام تجارت پرجائزمنافع کی اجازت دیتا ہے ،دکانداراورعوام حلال حرام میں فرق ملحوظ خاطررکھیں۔جس انسان میں انسانیت اوردوسرے انسانوں کااحساس نہیں وہ حیوان سے بھی بدتر ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں ٹریڈرز اپنے مذہبی تہواروں پراپنی مختلف مصنوعات پرپچاس فیصد سے زیادہ ڈسکائونٹ کرتے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ماہ صیام سمیت مختلف مذہبی تہواروں پر ضروریات زندگی کے نرخ کئی گنابڑھ جاتے ہیں ۔ٹریڈرز ماہ صیام کے سلسلہ میں مصنوعات کے معیار کاخاص خیال رکھیں ۔ توشہ آخرت کیلئے روزہ داروں کوخصوصی ریلیف دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن