• news

حکومت، جے یو آئی (ف) میں 21 ویں ترمیم سے ’’دینی مدارس‘‘ کا لفظ نکالنے پراتفاق

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے  وفاقی حکومت اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان آئین کی 21ویں ترمیم سے ’’دینی مدارس‘‘ کے لفظ کے اخراج پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ اس مقصد کے لئے جلد آئین میں 22ویں ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ جس میں 21ویں ترمیم میں درستگی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے حوالے سے دینی مدارس اور مذہب کے ذکر کو21ویں آئینی ترمیم سے خارج کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن