شیخوپورہ : انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹیم کے چناؤ میں میرٹ نظرانداز، متاثرین کا احتجاج
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)شیخوپورہ میں انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹیم کا چنائو دو مخصوص کلبوں کے کھلاڑیوں سے کیا گیا جبکہ 24رجسٹرڈ اور 14نان رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر درجنوں کھلاڑیوں اور کلبوں کے آفیشیلز نے کرکٹ سٹیڈیم شیخوپورہ کے باہر عامر شریف ،لالہ طاہر اور عمر معین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ روز کرکٹ بورڈکی طرف سے سلیکٹر علی نقو ی نے ٹرائل لئے مگر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے ملی بھگت کرکے اپنی اپنی کلبوں کے کھلاڑیوں کو انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹیم کے ٹرائل میں سلیکٹ کروالیا جس سے نہ صرف میرٹ کی دھجیاں بکھیریں گئی جبکہ نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڑ کے چیئرمین شہریا ر خان نے اس بے ضابطگی کانوٹس نہ لیا تو شیخوپورہ کی 38 کرکٹ کلبوں کے درجنوں کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے۔