زمبابوے ٹیم نے سکیورٹی وجوہات پر کراچی میں کھیلنے سے انکار کیا : چیئرمین پی بی سی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی وجوہات پر کراچی میں کھیلنے سے انکار کیا۔ میچ کی جگہ کے تعین میں مہمان ٹیم کی مرضی بھی شامل ہوتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایشوز پر زمبابوے ٹیم نے لاہور میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی۔ فی الحال لاہور میں انٹرنیشنل میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ امید ہے کراچی، فیصل آباد اور ملتان میں بھی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا سکیں گے۔سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن ٹھیک کروانے میں بھرپور مدد کی۔ سعید اجمل مزید پریکٹس کریں۔ پرفارمنس اچھی ہوئی تو ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو غیر ذمہ دارانہ روئیے پر ٹیم سے نکالا گیا۔ سعید اجمل کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا۔