• news

پی ٹی آئی کے شواہد میں ہمارے بیانات حلفی کی شمولیت کا دعویٰ غلط ہے دو لیگی ایم پی ایز کا جوڈیشل کمشن کو خط

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب نے دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمشن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے شواہد میں ان کے بیانات حلفی کی شمولیت کا دعویٰ کیا جارہا ہے، وہ سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے کوئی بیان حلفی نہیں دیا ہے۔ پی پی مظفر گڑھ 261 اور پی پی 213 خانیوال سے سید قائم علی شاہ شمسی اور رانا عرفان محمود نے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کوئی بیانات حلفی نہیں کرائے، ان کی طرف سے جو کچھ جمع کروایا گیا ہے وہ جعلی ہے۔ اس پر ذمہ دار کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن