• news

زکوٰۃ وصولی کا نظام مزید دو سال کیلئے وفاق کے زیر انتظام رکھنے کا امکان

لاہور (عدنان فاروق) اٹھارویں ترمیم کے تحت زکوۃ کے محکمہ کو صوبوں کے سپرد کرنے کے حوالے سے کل (جمعرات) ہونے والے اجلاس میں امکان ہے کہ صوبے زکوٰۃ وصولی کا نظام مزید 2 سال کے لئے وفاق کے زیرانتظام رکھنے پر متفق ہو جائیں گے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہونگے، مذکورہ تجویز کی منظوری سے صوبہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو فائدہ ہو گا، وفاق اس وقت تمام صوبوں کو آبادی کی بنیاد پر زکوۃ فنڈز فراہم کرتا ہے پنجاب 2ارب 80کروڑ روپے کی زکوٰۃ وصولی میں سے 2ارب 60کروڑ روصے وصول کرتا ہے ، 2012ء میں 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد صوبوںمیں زکوٰۃ کی وصولی کا نظام نہ ہونے کے باعث تین سال کے لئے زکوٰۃ وصولی وفاق کے پاس ہی رہنے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 30جون 2015 کو تین سالہ مدت ختم ہو رہی ہے اس کے باوجود صوبے ابھی تک زکوٰۃ وصولی کا کوئی نظام وضع نہیں کر سکے جس کے بعد اب تجویز سامنے آئی ہے کہ زکوٰۃ کی وصولی کا نظام مزید دو سال کے لئے وفاق کے پاس ہی رہنے دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن