• news

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے چیف جسٹس ناصر الملک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس کل20 مئی کو طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے مذکورہ 10 ناموں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ججز کو ایڈیشنل جج کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں 2 ڈسٹرکٹ اور سیشن جج سردار احمد ندیم اور مشتاق احمد تارڑ بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وہ وکلاء جو اس تقرری کے نامزد کئے گئے ان میں شاہد مبین، فرخ گلزار اعوان، راجہ شاہد محمود عباسی، اسلم جاوید، شہرام سرور، ساجد محمود سیٹھی اور سردار ڈوگر شامل ہیں۔ ایڈیشنل جج تقرری کیلئے شارٹ لسٹ افراد میں ایک خاتون وکیل ارم ساجد بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن