لاہور: 70 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور فائرنگ سے زخمی
لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیوکو شدیدزخمی کردیا ہے ۔ ٹائون شپ میںموچی پورہ سٹاپ پر شوکت رکشہ ڈرائیور سواریوں کا انتظار کر رہاتھا کہ اسی دوران دوموٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے ایک فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے شور مچادیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کی ذد میں آکر شوکت مسیح زخمی ہوگیا ۔ڈاکوؤں نے جوہرٹائون ڈی بلاک میںنعیم کے گودام میںگھس کر8 لاکھ مالیت کی نقدی و سامان، لٹن روڈ میں اکبر کے گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات و دیگر سامان ، نشتر کالونی میں سعید سے 5 لاکھ ، چوبچہ پھاٹک پر افضل کی دکان سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و زیوارت، سبزہ زارمیں علی اور اس کی فیملی سے3لاکھ، ملت پارک میں نوید اور اس کی فیملی سے2لاکھ 90 ہزار ، لٹن روڈ پر کامران اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ ،گلشن راوی میں ساجد اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگرسامان ،نولکھا برانڈ رتھ روڈ پر کامران کی دکان سے97 ہزارروپے لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں 9 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون لوٹ لئے۔ سمن آباد میں عمران کے گھر سے 16لاکھ ،چوہنگ میں اکمل کے گھر سے 13لاکھ جبکہ شمالی چھائونی میں ہارون کے گھر سے 8لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لئے۔ چوروں نے سبزہ زار سے ظہور، اقبال ٹائون سے حاصل خان، اسلام پورہ سے سہیل نصیر آباد سے طاہر کی کاریں جبکہ ٹائون شپ سے بلاول ،ہنجروال سے رضوان،مصطفی ٹائون سے محسن ، مزنگ سے صنم ، ستوکتلہ سے علی،ہربنس پو رہ سے عثمان، فیکٹری سے ایریا لطیف کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔فیروز والہ میں چار ڈاکوؤں نے مریدکے شیخوپورہ روڈ پر سکھیم نہر کے قریب ایک فیکٹری کی شفٹ لے جانے والی بس کو روک کر مزدوروں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر ان سے نقدی اور 8 موبائل چھین لئے جبکہ موٹروے ڈاکوؤں نے کار سوار آصف بھٹی کی فیملی کو روک کر پونے دو لاکھ روپے نقد اور چھ لاکھ کے زیورات چھین لئے ایک اور واردات بتی چوک کے قریب بنک سے رقم لیکر آنے والے شہری صادق سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے گن پوائنٹ پر مدثر سے موٹرسائیکل رقم چھین لی گئی۔