لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زندگی ختم کرلی
لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں 28 سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی۔ پولیس کے مطابق حالات و واقعات سے لگتا ہے کہ صائمہ نے خودکشی کی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔