• news

پرویز رشید نے سیاسی سوجھ بوجھ سے طوفان کے سامنے بند باندھ دیا

پیر کو قومی اسمبلی کا 22واں سیشن شروع ہو گیا جو دو روز جاری رہنے کے بعد آج غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائے گا یہ مختصر اجلاس صرف ’’گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2914کی منظوری کے لئے بلایا گیا تھا اگر یہ اجلاس پیر کو ہی منظوری کے مراحل طے کر لیتا تو اس بات کا قوی امکان تھا کہ یہ اجلاس پیر کو ہی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا جاتا تاہم قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے22ویںسیشن کے شیڈول میں اجلاس دو دن کی گنجائش رکھی ،طے شدہ ایجنڈے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کو ایوان میں اٹھایا اور پھر وفاقی وزراء کو ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینا پڑا، حیران کن بات ہے ایک جانب سیاسی جماعتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق رائے کرتی دوسری طرف اس ایشو پر سیاست بھی کرتی ہیں، سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کا نقشہ بدل کر ایشو کو خود متنازعہ بنا رہی ہے اور سیاست کی نذر کر رہی ہے، سانحہ نلتر سے متعلق قرارداد وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے پیش کی تھی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ہیلی کاپٹر کے سانحۃ میں جاں بحق سفارتکاروں و دیگر شہداء سے متعلق قرارداد میں غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی اور دکھ افسوس کا اظہار کیا گیا ہے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے رواں سال میں 9غیر ملکی دورے کئے ہیں، بالآخر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے دینی مدارس کے بارے میں دیئے جانے والے بیان پر معذرت اور وضاحت کر کے معاملہ کو ختم کر دیا،سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا پرویز رشید نے کراچی میں ایک تقریر کے دوران دینی مدارس میں پڑھنے والے لاکھوں طلباء اور علماء کرام کی دل آزاری کی ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میں نے یہ الفاظ ان کے بارے میں استعمال کئے ہیں جومولانا فضل الرحمن پر کئی بارحملے کر چکے ہیں، علما ء حق کا پیروں کاپانی پینا بھی میرے لیے فخرکی بات ہے میرے کسی الفاظ یا عمل سے اگر دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی کا خواستگار ہوں ،قومی اسمبلی میں پیر کو کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے قیام کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتیں بل کو بلڈوز کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجا واک آئوٹ کر گئیں ایوان میں پاکستان آرمی ترمیمی بل آرڈیننس 2015چھائونیاں ترمیمی آرڈیننس پیش کر دیئے گئے ہیں ، گیس پر محصول سے متعلق بل مجلس قائمہ کی ایوان میں رپورٹ پیش کرنے کی تحریک پر رائے شماری کے مطالبے پر اپوزیشن کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن